حیدرآباد۔22دسمبر(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر فینانس ای راجیندر نے آج کہا کہ
تلنگانہ ریاستی حکومت صارفین کے حقوق کا تحفظ کریگی۔ آج صارفین کے حقوق
فورم کی جانب سے منعقدہ اجلاس کا انہوں نے افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ملرز
کو چاہئے کہ وہ حکومت سے انکے مسائل پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں
روپئے کماتے ہوئے اگر ایک دن کے لئے بھی جیل جانا پڑے تو ایسی صنعت کاری
اور کاروبار سے کیا حاصل ۔؟ انہوں نے بی جے پی کے سابق وزیر گالی جناردھن
ریڈی کی مثال پیش کی۔